مگر مچھ کے گلے سے ٹائر نکالنے والے کو انعام کی پیشکش

Your browser doesn’t support HTML5

انڈونیشیا کے حکام نے پیشکش کی ہے کہ جو شخص ایک مگر مچھ کے گلے میں پھنسا موٹر سائیکل کا ٹائر نکالے گا، اسے انعام دیا جائے گا۔ یہ مگر مچھ انڈونیشیا کے شہر پالو کی ایک ندی میں رہتا ہے جس کے گلے میں موٹر سائیکل کا ربڑ سے بنا ٹائر کئی برس سے پھنسا ہوا ہے۔ مقامی حکام یہ ٹائر نکالنے میں ناکام رہے ہیں۔