کون ووٹ ڈال رہا ہے؟
منگل کے روز ’اوپن پرائمری ‘میں ریپبلیکنز زاور ڈیموکریٹس دونوں ووٹ ڈال رہے ہیں۔ پرائمری میں ووٹ کے اہل ہونے کے لیے کسی پارٹی کا رجسٹرڈ رُکن ہونا ضروری نہیں ہے۔
کتنے ڈیلیگیٹس جیتے جاسکتے ہیں؟
ریپبلیکن ڈیلیگیٹس کی تعداد 57 جب کہ ڈیموکریٹس کی تعداد 92 ڈیلیگیٹس ہے۔
ڈیلیگیٹس کیسے حاصل ہوں گے؟
ریپبلیکنز کے لیے: کانگریس کے نو اضلاع میں سے کسی ایک میں فتح کی صورت میں تین ڈیلیگیٹ ملیں گے، جب کہ مجموعی طور پر فاتح 30 ڈیلیگیٹس لے جائے گا۔
ڈیموکریٹس کے لیے: کانگریس کے اضلاع میں 56 ڈیلیگیٹس ہیں، جن میں سے 27 اُن کو جائیں گے جو مجموعی طور پر کامیاب ہوگا۔ اِن میں سے نو ’سُپر ڈیلیگیٹس‘ جولائی میں فلاڈیلفیا کنوینشن میں ووٹ ڈالیں گے، جن کا بنیادی ووٹروں سے تعلق نہیں۔
نامزدگی کے لیے کیا درکار ہے؟
ریپبلیکن امیدوار کو 2472 ڈیلیگیٹس کی اکثریت کی حمایت حاصل ہونا ضروری ہے۔
ڈیموکریٹک امیدوار کو 4765 ڈیلیگیٹس کی اکثریت کی حمایت ضروری ہے۔
اس وقت ہر ایک کے پاس کتنے ڈیلیگیٹس ہیں؟
ریپبلیکنز:
ٹرمپ 996
ٹیڈ کروز 565
جان کسیک 153
ڈیموکریٹس:
مجموعی طور پر (بشمول سُپر ڈیلیگیٹس)
ہیلری کلنٹن 2165
سینڈرز 1357