کرونا وائرس: بھارتی کشمیر میں دوبارہ لاک ڈاؤن

راجوڑی اور کپواڑہ میں لوگوں کی آمد و رفت محدود کرنے کی غرض سے ہفتے کو دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی۔

وہ کاروبار جنہیں کھلا رکھنے کی اجازت دی گئی ہے وہاں بھی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

جن علاقوں میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے وہاں سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں جب کہ کسی کو بھی گھر سے بلا ضرورت نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران شاہراہوں پر جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔

وادیٔ کشمیر اور جموں کے ان علاقوں میں جہاں کرونا وائرس کے کیسز میں حالیہ دنوں میں اضافہ ہوا ہے ان میں تین ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔

جموں و کشمیر میں کرونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے 19 مارچ کو لاک ڈاؤن گیا کیا تھا تاہم مئی کے آخر میں اس میں بتدریج نرمی کی گئی۔

حکومت نے سالانہ امرناتھ یاترا بھی رواں ماہ کے آخری ہفتے میں شروع کرنے کا اعلان کیا ہوا ہے تاہم لاک ڈاؤن کے دوبارہ نفاذ کے بعد اس فیصلے پر نظرثانی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سیکیورٹی اہلکاروں کے لیے بھی ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے لاک ڈاؤن پر مؤثر عمل درآمد کے لیے متعدد علاقوں میں بڑی تعداد میں سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا ہے۔