بھارت میں لاک ڈاؤن ختم، معمولات زندگی بحال
لاک ڈاؤن کے خاتمے کے ساتھ ہی بھارت کے تمام مندروں میں موجود مورتیوں اور بتوں کو سینیٹائز کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
بھارت کے تمام بڑے شہروں میں موجود مندروں اور دیگر عبادت گاہوں میں آنے والے افراد کے لیے بھی ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے۔
مساجد کے باہر اور اندر سماجی دوری کو برقرار رکھنے کے لیے جگہ جگہ نشانات لگائے گئے ہیں۔ جب کہ نمازیوں کو ماسک پہننے کا پابند کیا گیا ہے۔
بھارتی شہر بنگلور میں بھی بازار اور شاپنگ مالز کھل گئے ہیں۔ بازاروں میں سماجی دوری برقرار رکھنے کے لیے دکانوں کے باہر نشانات لگائے گئے ہیں۔
دارلحکومت نئی دہلی کی متعدد مساجد میں پیر کے روز سماجی فاصلے کے ساتھ نمازِ فجر باجماعت ادا کی گئی۔
بھارت کے زیرانتظام کشمیر کے علاقے جموں کی بھی تمام مارکٹس پیر سے کھول دی گئیں۔
بازار اور شاپنگ مالز کھلنے کے ساتھ ہی یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدووں کو بھی کئی ماہ بعد اپنے اپنے کاموں پر واپس آنے کا موقع مل گیا ہے۔
پھل اور سبزی فروش بھی اپنے کام پر لوٹ آئے ہیں جب کہ گلی گلی پھیرے لگا کر سامان فروخت کرنے والوں کو بھی پھر سے روزگار ملنے لگا ہے۔
مندروں کے تمام پنڈتوں کو بھی ماسک استعمال کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
مقدس مجسموں اور مورتیوں کو سینیٹائز کرنے کے علاوہ مندوں اور دیگر عبادت گاہوں کے مرکزی دروازوں پر آنے والوں کا ٹمپریچر بھی چیک کیا جارہا ہے۔