سعودی عرب: مناسکِ حج کا آغاز

عازمیں خانہ کعبہ کا طواف کر رہے ہیں۔

حج ہر سال اسلامی مہینے ذی الحج میں ادا کیا جاتا ہے۔

عازمین کے لیے قائم خیموں میں کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔

رواں سال ساٹھ ہزار افراد حج کی ادائیگی کر سکیں گے۔

رواں سال جن ساٹھ ہزار افراد کو حج کی اجازت دی گئی ہے ان کی ویکسی نیشن ہونا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

سعودی حکومت نے حج کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔

منیٰ میں عازمین کے لیے خیمہ بستی قائم کردی گئی ہے۔

عازمین حج نے مکہ میں مسجد الحرام میں نماز کی بھی ادائیگی کی۔

نو ذی الحج کو حج کا رکن اعظم وقوفِ عرفہ ادا کیا جائے گا۔

دنیا بھر سے لاکھوں افراد ہر سال حج کے لیے آتے تھے لیکن کرونا وبا نے اس تعداد کو محدود کردیا ہے۔