جرمنی میں دہشت گردی

فائرنگ کے واقعات بدھ کی رات 10 بجے کے لگ بھگ پیش آئے۔ فائرنگ کے وقت دونوں شیشہ بارز میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
 

فائرنگ سے کئی افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
 

حکام کو فائرنگ کے کئی گھنٹے بعد مشتبہ حملہ آور کے گھر سے اُس کی لاش کے علاوہ ایک اور شخص کی لاش بھی ملی ہے۔

جرمن میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مشتبہ حملہ آور جرمن شہری ہے اور پولیس کو اس کی کار سے اسلحہ بھی ملا ہے۔
 

پولیس کو فوری طورپرحملے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا اور نہ ہی اسے ایسے شواہد ملے ہیں جن سے یہ لگے کہ حملے میں ایک سے زائد افراد ملوث تھے۔
 

ہنو کی آبادی لگ بھگ ایک لاکھ ہے اور یہ جرمنی کے معاشی مرکز فرینکفرٹ سے 20 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔
 

شہری فائرنگ کے واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں پھول رکھ رہے ہیں۔

جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے فائرنگ کے واقعات کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے مرنے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔