پاکستان میں سیلاب سے تباہ کاریاں

پاکستان بھر میں دو ماہ سے مون سون کی غیر معمولی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

شدید بارشوں نے مختلف ملک کے مختلف علاقوں میں تباہی مچا رکھی ہے۔

بلوچستان، سندھ اور پنجاب کے بعض علاقے  سیلاب سے متاثر ہیں جب کہ سینکڑوں افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

 بارشوں کی وجہ سے سندھ کے 30 میں 22 اضلاع کو مکمل اور ایک کو جزوی طور پر آفت زدہ قرار دیا گیا ہے۔

 مسلسل بارشوں کی وجہ سے زیرِ آب دیہات اور قصبوں کے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ملک بھر سے سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین کے لیے امداد بھیجی جا رہی ہے۔ 

بارش اور سیلاب سے شہراہوں کے ساتھ ساتھ ٹرین کا نظام میں متاثر ہوا ہے۔

بلوچستان حکومت نے صوبے کو آفت زدہ قرار دیا ہے جب کہ محکمۂ صحت نے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

 پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق میں تین جولائی سے جاری مون سون کی بارش اور سیلاب سے اب تک 230 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔