ترکیہ: زلزلہ متاثرہ علاقوں میں سیلاب سے تباہی

ترکیہ کے زلزلے سے متاثرہ شمال مشرقی علاقوں میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتِ حال پیدا ہو گئی ہے۔

حکام نے بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتِ حال کے سبب کم از کم 14 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

زلزلہ متاثرہ صوبوں میں بدھ کو ہونے والی بارشوں کے بعد سیلابی ریلے میں متاثرین کے ٹینٹ اور کیمپ بہہ گئے۔

حکام شہریوں کو ریسکیو کرنے میں مصروف ہیں۔

ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق 24 گھنٹوں میں 100 ملی لیٹر فی مربع میٹر سے زائد بارش ہوئی ہے۔

زلزلہ متاثرہ علاقوں میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتِ حال سے متاثرین کے مسائل میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

ترکیہ میں چھ فروری کو آنے والے زلزلے سے لگ بھگ 48 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

حکام سیلابی ریلوں کے بعد لاپتا افراد کی تلاش کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔