سیلاب متاثرین کے لیے کہیں خیمے تو کہیں کھلا آسمان
سیلاب متاثرین کے لیے گرمی بھی ایک بڑا چیلنج بن رہی ہے۔
سیہون میں کئی فٹ پانی کھڑا ہونے سے متاثرین کشتیوں میں سفر کرنے پر مجبور ہیں۔
پاکستان کے کئی علاقوں میں اب بھی گرمی کا زور برقرار ہے جس کی وجہ سے سیلاب زدگان کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
بلوچستان کے سیلاب متاثرین خیموں میں زندگی گزار رہے ہیں۔
سندھ میں اب بھی مختلف مقامات پر لوگ سڑک کنارے اپنے خاندان کے ہمراہ امداد کے منتظر ہیں۔
سیلاب کے باعث امراض بھی پھوٹ پڑے ہیں۔
سرکاری اور غیرسرکاری تنظیموں کی جانب سے متاثرین سیلاب کی امداد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
کوئٹہ کے قریب متاثرین سیلاب کے لیے ایک خیمہ بستی قائم کی گئی ہے۔
سیلاب متاثرہ بچوں کی تعلیم کے لیے بھی غیرسرکاری تنظیموں کی جانب سے عارضی اسکول قائم کیے گئے ہیں۔