'اور کتنی خواتین بیوہ ہوں گی، کتنی ماوں کی گود اجڑے گی؟'

Your browser doesn’t support HTML5

عوام کراچی میں بارش میں کئی افراد کی موت کا ذمہ دار کے الیکٹرک کو سمجھتے ہیں۔ یہ حادثات تاریں گرنے اور ان میں کرنٹ ہونے کے سبب پیش آئے۔ بارہ برس کے احمد بھی ان ہی میں سے ایک تھے۔ ان کی والدہ اب انصاف کی متلاشی ہیں۔