آگ میں گھرے ایمیزون کے جنگلات

برازیل کا بڑا حصہ ایمیزون کے جنگلات سے گھرا ہوا ہے جس کے ایک حصے میں کئی روز سے آگ لگی ہوئی ہے۔ تیز ہواؤں کے سبب فائر فائٹرز کو آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

برازیل کے 'انسٹی ٹیوٹ فار انوائرمنٹ اینڈ رینیوایبل نیچرل ریسورسز' کے فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کی کوششوں اور امدادی کاموں میں مصروف ہے۔

جنگلات میں لگی آگ کے سبب مسلسل دھواں اٹھ رہا ہے جس سے آس پاس کے علاقوں میں آلودگی بڑھ رہی ہے۔

برازیل کا علاقہ 'پورٹو ویلہو' ایمیزون جنگلات کے قریب واقع ہے۔ جب سے جنگلات میں آگ بھڑکی ہے اس علاقے کے مکینوں کو مختلف مشکلات کا سامنا ہے جن میں سے ایک اہم مسئلہ دھویں کے باعث سانس لینے میں دشواری بھی ہے۔

تیز ہوا سے آگ کے شعلے رہائشی بستیوں تک بھی پہنچ جاتے ہیں جنہیں مکین اپنی مدد آپ کے تحت بجھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

آگ بجھانے والا عملہ بھی گاہے بگاہے رہائشی علاقوں کا دورہ کرتا رہتا ہے۔

بڑے پیمانے پر پھیلی آگ پر قابو کرنے میں خاصا وقت لگ سکتا ہے۔

فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔