پاکستان اور بھارت شدید گرمی کی لپیٹ میں

گرمی سے بچنے کے لیے لوگ مختلف طریقے اپناتے ہیں، بھارت میں ایک نوجوان ایک پرنالے کے نیچے بیٹھ کر خود کو گرمی سے محفوظ رکھ رہا ہے۔

بھارت میں لوگ گرمی سے بچنے کے لیے چہرے کو ڈھانپ کر سفر کر رہے ہیں۔
 

محکمۂ موسمیات نے شدید گرم موسم میں باہر نکلتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔

نئی دہلی میں سکھ کمیونٹی نے اس شدید گرم موسم میں لوگوں کی مدد کے لیے کیمپ لگایا اور وہاں سے گزرنے والے راہ گیروں میں شربت تقسیم کیا۔

کراچی کے چڑیا گھر میں موجود ہاتھی بھی گرمی کی شدت کے باعث پانی میں غوطے لگا رہے ہیں۔

بھارت میں ایک شخص گرمی میں پیاس کی شدت کم کرنے کے لیے ٹینکر سے پانی پیتے ہوئے۔

صوبۂ سندھ کے شہر جیکب آباد میں شدید گرمی کے دوران محنت کش اپنی روزی کے لیے کام میں مصروف ہیں۔

 کراچی میں درجہ حرارت چالیس ڈگری سے بڑھ چکا ہے۔ ایسے میں کچھ لوگ ایک پارک میں سائے میں آرام کر رہے ہیں۔

کراچی میں گرمی شدت میں اضافے کے بعد نوجوان تالاب میں نہا رہے ہیں۔

گرمی میں ٹھنڈے مشروبات کی مانگ بڑھ جاتی ہے۔

فلاحی تنظیموں کی جانب سے مختلف مقامات پر پانی کی ٹینکیوں کا انتظام بھی کیا جاتا ہے۔