چین میں شدید بارشوں سے نظامِ زندگی درہم برہم

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شدید بارشوں نے نظامِ زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

یجنگ میں بارشوں کے سبب پیش آنے والے مختلف حادثات و واقعات میں لگ بھگ 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

شمالی چین میں جمعے سے طوفان ڈسکوری کے سبب شدید بارشیں ہو رہی ہیں۔

بیجنگ میں اسٹیشنز پر پھنسے لوگوں کو کھانے پینے کی اشیا پہنچانے کے لیےہیلی کاپٹرز کے ذریعے امدادی آپریشن جاری ہے۔

کارکن سڑکوںپر جمع پانی کی نکاسی میں مصروف ہیں۔

بارشوں کے سبب آمد ورفت کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے۔

بیجنگ اور صوبہ ہوبے پیر کی رات ریڈ الرٹ پر تھے۔

بیجنگ میں سیلاب کو کنٹرول کرنے کے لیے 1998 میں تعمیر کیے جانے والے ذخیرے کو پیر کو پہلی بار فعال کیا گیا۔

 شنگھائی میں بھی پیر کو موسلا دھار بارش ہوئی۔ 

طوفانی بارشوں سے کئی سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے۔

چین کوماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے شدید موسمی صورتِ حال کاسامنا ہے۔ 
 

 ریسکیو ورکر سیلابی پانی سے ایک بچے کو محفوظ مقام پر منتقل کر رہے ہیں۔