لاہور: اسلامک آرٹ کے رنگ

لاہور کے الحمرا آرٹس کونسل میں 18 نومبر سے شروع ہونے والی نمائش 23 نومبر تک جاری رہے گی۔

پاکستان میں خانہ فرہنگ ایران اور ترکش کلچرل سینٹر نے اپنے الگ الگ اسٹال نمائش میں لگائے ہیں۔

اسٹال پر فارسی زبان میں کتب اور اِن کے اردو میں ترجمے بھی رکھے گئے ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے ثقافتی ادارے یونیسکو نے اٹھارہ نومبر کو اسلامی فن کا عالمی دن قرار دے رکھا ہے۔​

ترکی کے سفارت خانے نے ترکش زبان میں شائع کتب اور قیمتی پتھر نمائش کے لیے پیش کیے ہیں۔

 نمائش میں پاکستان، ایران اور ترکی نے اپنے اپنے اسٹال سجائے۔

نمائش میں فن پارے، ثقافتی اشیا، قیمتی نوادرات، قدیم کتب، تانبے اور آلات رکھے گئے ہیں۔ 

نمائش الحمرا آرٹس کونسل، ایوانِ علم و فن، ایرانی کلچر سینٹر اور ترکش کلچر سینٹر کی مشترکہ کاوش سے سجائی گئی ہے۔

ایران نے اپنے اسٹال میں لکڑی، تانبے اور قیمتی پتھروں سے بنی اشیا بھی نمائش کے لیے پیش کیں۔

پاکستان نے اپنے اسٹال میں تانبے اور پاکستان کی ثقافت سے متعلق سجاوٹی اشیا نمائش کے لیے پیش کیں۔

تینوں ملکوں کی جانب سے پرانے سکے، جنگی سامان، اوزار اور آلات بھی نمائش میں رکھے گئے ہیں۔