ایلون مسک کا دورۂ چین، اعلٰی حکام سے ملاقاتیں

 ایلون مسک کے دورۂ چین کو دو بڑی معاشی طاقتوں کے درمیان مخاصمت کے دور میں اہم سمجھا جا رہا ہے۔

 مسک نے بیجنگ میں چینی وزیرِ خارجہ سمیت دیگر اعلٰی حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔

مسک کا دورۂ چین چینی ذرائع ابلاغ میں بھی موضوعِ بحث رہا۔

 ایلون مسک نے بدھ کو شنگھائی میں 'ٹیسلا' فیکٹری کا دورہ کیا اور عملے سے ملاقاتیں کیں۔

مسک نے بیجنگ میں چینی وزیرِ خارجہ سمیت دیگر اعلٰی حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔

ٹیسلا کا ایک پلانٹ شنگھائی میں 'گیگا فیکٹری' کے نام سے 2019 میں قائم کیا گیا تھا جہاں اس کے سب سے زیادہ ملازمین کام کرتے ہیں۔

چین الیکٹرک گاڑیوں کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے یہی وجہ ہے کہ ٹیسلا نے رواں برس یہاں ایک اور پلانٹ لگانے کا عندیہ دیا تھا۔

مسک کے دورۂ چین کو چین میں بڑی پذیرائی ملی تھی، تاہم دورے کے دوران اُنہوں نے میڈیا سے گفتگو سے گریز کیا۔

 ایلون اپنے خصوصی طیارے کے ذریعے جمعرات کی صبح ٹیکساس کے لیے روانہ ہو گئے۔