'ایم ایچ-17' حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری

پریس کانفرنس کے دوران تحقیقاتی بورڈ نے ملبے کے ٹکڑوں سے تیار کیا جانے والا تباہ شدہ طیارے کا ڈھانچہ بھی نمائش کے لیے پیش کیا 

بورڈ نے حادثے کی تحقیقات میں معاونت کے لیے تباہ شدہ ٹکڑوں کی مدد سے طیارے کا دھانچہ تیار کیا تھا۔

 'ڈچ سیفٹی بورڈ' کے سربراہ جیبے جوسٹرا نے بتایا کہ یوکرین کی حکومت کی ذمہ داری تھی کہ وہ اپنے مشرقی علاقے میں جاری مسلح تصادم کے باعث اسے مسافر طیاروں کے لیے ممنوعہ علاقہ قرار دیتی لیکن اس نے ایسا نہیں کیا۔

روس نے نیدرلینڈز کی جانب سے پیش کی جانے والی تحقیقاتی رپورٹ کو مسترد کردیا ہے جب کہ یوکرین نے اسے اپنے موقف کی فتح قرار دیا ہے۔

ملائیشین طیارے کے مختلف تباہ شدہ ٹکڑے ماہرین نے جائے حادثہ سے اکٹھے کیے تھے

ملائیشین طیارے کا کاکپٹ جسے تحقیقاتی ماہرین نے تباہ شدہ ٹکڑوں کی مدد سے تیار کیا تھا

ماہرین اور یورپی ممالک کا موقف رہا ہے کہ طیارہ ممکنہ طور پر روس نواز باغیوں کے میزائل کا نشانہ بنا  تھا جنہوں نے اسے یوکرینی فوجی طیارہ سمجھ کر نشانہ بنایا۔

یوکرین میں ہریبوو گاوں کا وہ علاقہ جس کے قریب طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا

طیارہ جس علاقے میں گرا تھا وہ روس نواز باغیوں کے قبضے میں تھا جنہوں نے خاصی پس و پیش کے بعد غیر ملکی ماہرین اور تحقیقاتی ٹیموں کو طیارے کے ملبے تک رسائی دی تھی۔