'بھارت کا میڈیا بھی سیلف سینسر شپ پر مجبور ہے'
Your browser doesn’t support HTML5
صحافت ایسے حالات میں اور بھی مشکل ہوجاتی ہے جب ایک صحافی کی رپورٹنگ کا زاویہ اور بیان کیے جانے والے حقائق اکثریت کی رائے سے مختلف ہوں اور جب حکومت تنقیدی آوازوں کو برداشت نہ کرتی ہو۔ بھارتی صحافی رانا ایوب کہتی ہیں کہ بھارت میں صحافیوں کو ان دنوں ایسی ہی دشواریوں کا سامنا ہے۔