نیوزی لینڈ: طوفانی بارشوں کے بعد آکلینڈ میں نظامِ زندگی متاثر

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں جمعے سے شروع ہونے والی بارشیں تاحال جاری ہیں۔

طوفانی بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے نظامِ زندگی متاثر ہو گیا ہے۔ 



 

طوفانی بارشوں سے شہر میں ہنگامی صورتِ حال پیدا ہو گئی ہے۔

بارشوں کی وجہ سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ حکام نے سات فروری تک تمام اسکولز بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔

بارشوں کے سبب ہونے والے مختلف حادثات و واقعات میں چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

محکمۂ موسمیات نے آئندہ دنوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

بارشوں سے متاثرہ آبادی میں بحالی کا کام بھی جاری ہے۔

 آکلینڈ میں جنوری کے مہینے میں ہونے والی اوسط بارشوں سے آٹھ گنا زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے آکلینڈ میں ہنگامی صورتِ حال پیدا ہو گئی ہے۔