کوئٹہ کے اسپتال میں مہلک بم دھماکا

ہلاک و زخمی ہونے والوں میں وکلا اور ذرائع ابلاغ کے لوگ بھی بتائے جاتے ہیں۔

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے والے شخص کی عیادت کر رہے ہیں۔

کوئٹہ میں سول اسپتال میں بم دھماکے سے درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔

دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کے اہلخانہ شدت غم سے نڈھال ہیں۔

پیر کی صبح جس وقت یہ دھماکا ہوا اس وقت وکلا اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی بڑی تعداد اسپتال کے باہر موجود تھی۔

لوگ بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال انور کاسی کی فائرنگ میں ہلاکت کے بعد سول اسپتال پہنچے تھے۔

ہلاک ہونے والوں میں نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے کیمرہ مین شہزاد یحییٰ بھی شامل ہیں۔

سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جب کہ شہر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

کچھ زخمیوں کو بولان میڈیکل کالج اور سی ایم ایچ بھی منتقل کیا گیا ہے۔

Somali - Moqadişuda bomba hücumu


 

بلوچستان کی صوبائی حکومت اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اس واقعے پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔