پنجاب میں فصلوں کی کٹائی کا موسم
پنجاب پاکستان کے دیگر صوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ زرخیز ہے۔ یہاں مختلف اقسام کی فصلیں کاشت کی جاتی ہیں۔
کرونا وائرس کے باعث اسکولوں سے چھٹیاں ہیں، لہذٰا دیہی علاقوں میں بچے بھی فصل کی کٹائی کا عمل دیکھنے کے لیے موجود ہیں۔
فصلوں کی کٹائی کے عمل میں خواتین بھی شریک ہوتی ہیں۔ ان خواتین کو روزانہ کی بنیاد پر اجرت دی جاتی ہے۔
پاکستان میں مکئی بھی بڑے پیمانے پر کاشت کی جاتی ہے۔ یہ پاکستان کی اہم فصلوں میں سے ایک ہے۔
مکئی پاکستان میں خریف کی اہم فصل سمجھی جاتی ہے۔ اس کی پیداوار باقی فصلوں کی نسبت زیادہ ہوتی ہے۔
وسطی پنجاب کے بعض اضلاع میں رواں سال بارشوں کے باعث گندم کی فصل کو نقصان پہنچا ہے۔ لہذٰا کاشت کار پرامید ہیں کہ مکئی کی فصل ان کے لیے فائدے مند ثابت ہو گی۔