انگلینڈ کی اننگز میں آخری گیند پر مارک ووڈ رن آوٹ ہوئے جس کے بعد میچ میں سپر اوور کروایا گیا۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم کی جانب سے بھر پور مقابلہ کیا گیا لیکن انگلینڈ کی ٹیم زیادہ باونڈریز کی بنیاد پر کامیاب قرار پائی۔
سپر اوور میں آخری گیند پر نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کے رن آوٹ ہوتے ہی انگلینڈ کے کھلاڑی کامیابی کا جشن منانا شروع ہو گئے۔
مارٹن گپٹل نے سپر اوور میں جیت کے لیے درکار دو رنز لینے کی ناکام کوشش کی، سپر اوور میں دونوں ٹیم کے کھلاڑی 15، 15 رنز بنا سکے۔
آخری اوورز میں بدلتی ہوئی صورت حال میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑی مسلسل گیلری میں کھڑے حیران و پریشان نظر آئے۔
انگلینڈ کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 50 اوورز میں 241 رنز تک محدود رکھا، تاہم 50 اوورز میں انگلینڈ بھی 241 رنز ہی بنا سکا۔
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن فائنل میں شکست کے بعد شدید افسردہ نظر آئے۔ کین ولیم سن کو سب سے زیادہ رنز بنانے پر ورلڈ کپ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
فائنل میں کامیابی کے بعد انگلینڈ کے کھلاڑی لارڈز میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ جیت کی خوشی مناتے نظر آئے۔
انگلینڈ کے کپتان اوئن مارگن کو برطانوی شہزادے انڈریو نے ورلڈ کپ دیا۔ انگلینڈ کی ٹیم 1992 کے بعد اب فائنل تک پہنچ سکی ہے۔
فائنل میں کامیابی پر انگلینڈ کی ٹیم کے کھلاڑیوں کے اہل خانہ بھی اسٹینڈز میں ان کی حوصلہ افزائی کرتے نظر آئے۔
انگلینڈ کی کامیابی پر لارڈز کے میدان میں جہاں کھلاڑیوں نے بھر پور جشن منایا وہیں آتش بازی کا بھی شاندار انتظام تھا۔
نیوزی لینڈ کے کھلاڑی سپر اوور تک پہنچنے کے باوجود شکست کی وجہ سے افسردہ نظر آئے۔
انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے فتح کے بعد گراونڈ کا چکر لگایا۔