دنیا بھر کی مسیحی برادری یسوع مسیح کی تاریخ ِپیدائش کی نسبت سے 25 دسمبر کو کرسمس کا تہوار مناتی ہے۔ اس موقعے پر چراغاں کیا جاتا ہے اور عیسائیت کے پیروکار اپنی روایات کا اہتمام کرتے ہیں۔ امریکہ میں کرسمس کے رنگ دکھا رہی ہیں مدیحہ انور اس رپورٹ میں۔
بالٹی مور، میری لینڈ ۔۔۔ دنیا بھر میں مسیحی برادری یسوع مسیح کی ولادت کی مناسبت سے 25 دسمبر کو کرسمس کا تہوار مناتی ہے۔ اس موقعے پر گلیوں، محلوں اور گھروں کو منفرد برقی قمقموں سے سجایا جاتا ہے، نت نئے اور روایتی پکوان تیار کیے جاتے ہیں اور دوست احباب کو دعوت پر مدعو کیا جاتا ہے۔
امریکہ میں بھی کرسمس پوری گہما گہمی کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ کرسمس سے قبل بڑی بڑی دوکانوں پر سیل لگا دی جاتی ہے، تاکہ صارفین اس تہوار پر مناسب نرخوں پر خریداری کر سکیں۔
امریکہ میں کرسمس کے مختلف انداز کیا ہیں اور سانتا کلاز کی روایات کس طرح بدل رہی ہیں، دیکھیئے مدیحہ انور کی اس رپورٹ میں۔