پاکستان: مختلف شہروں میں بارشیں اور برف باری
پاکستان کے صوبے بلوچستان کے شہر کوئٹہ سمیت گردو نواح میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
برف باری کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
چمن بارڈر پر برف باری کے باعث آمد و رفت بھی متاثر ہو گئی ہے۔
پاکستان کے شہر کراچی میں جمعے سے تیز ہواؤں کا راج ہے جس سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
شہر میں 35 سے 45 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
کراچی میں اتوار کو کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
پاکستان کے صوبے پنجاب کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
موسمِ سرما کی ان بارشوں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
پنجاب کے شہر لاہور میں بارش کے بعد سردی مزید بڑھ گئی ہے۔
لاہور میں اتوار کو کم سے کم درجہ حرارت نو ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔