کینیڈا کی پارلیمنٹ میں فائرنگ
فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی اہلکاروں نے کینیڈا کی پارلیمنٹ کا محاصرہ کر لیا
کینیڈا کے سیکورٹی اہلکار فائرنگ کرنے والے مسلح شخص کو تلاش کر رہے ہیں
عینی شاہدین کے مطابق، عین ممکن ہے کہ گولیاں چلانے والے اس مسلح شخص کا کوئی دوسرا ساتھی بھی ہو
عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ لڑائی کی قومی یادگار پر گولیاں چلانے کے بعد، یہ مسلح شخص پارلیمان کی عمارات کی سمت بڑھا
وزیر اعظم اسٹیفن ہارپر کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ شوٹنگ کے اس واقعے کے مقام سے باہر جا چکے ہیں، اور یہ کہ، وہ ’محفوظ‘ ہیں
موقعے پر موجود نامہ نگاروں نے بتایا ہے کہ جائے واردات پر پولیس اس طرح متحرک ہے جیسے اُسے اس بات کا علم ہو کہ مسلح افراد کی تعداد ایک سے زیادہ ہے
کینیڈین براڈکاسٹنگ کمپنی (سی بی سی) نے بتایا ہے کہ پولیس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پارلیمان کی مرکزی عمارت میں ایک مسلح شخص کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے
ایک مسلح شخص نے قریبی ’نیشنل وار میموریل‘ کی حفاظت پر مامور ایک فوجی پر گولی چلائی
زخمی ہونے والے فوجی کو اسپتال پہنچایا گیا ہے۔ اُن کی حالت کے بارے میں تفصیل نہیں بتائی گئی
کئی ایک اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ پارلیمان کے صدر دفاتر میں گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے