بافٹا ایوارڈز: ریڈ کارپٹ پر فن کاروں کے جلوے

بافٹا ایوارڈز کی شام کا سب سے بڑا یعنی 'بہترین فلم' کا ایوارڈ 'دی پاور آف دی ڈوگ' کے نام رہا۔

بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فلم ’آفٹر لو‘ کے لیے اداکارہ جواینا اسکین لن کے نام رہا۔

بافٹا ایوارڈز کی رنگا رنگ شام میں اداکار ٹروئے کوٹزر کو فلم 'سی او ڈی اے' کے لیے معاون اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔

سائنس فکشن فلم 'ڈیون' سب سے زیادہ یعنی پانچ ایوارڈز حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

اداکارہ ایریانا ڈیبوس کو فلم 'ویسٹ سائیڈ اسٹوری' کے لیے بہترین معاون اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

بہترین غیر انگریزی زبان کی فلم کا ایوارڈ 'ڈرائیو مائی کار' کے نام رہا۔ 

'دو نوٹ فیڈ دی پیجنز' کو مختصر برطانوی اینی میشن کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 

اداکارہ لیشانا لِنچ کو 'رائزنگ اسٹار' کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 

ایڈاپٹڈ اسکرین پلے کا ایوارڈ فلم 'سی او ڈی اے' کے نام رہا۔

ریڈ کارپٹ پر موجود اداکارہ ایما واٹسن۔

امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا ریڈ کارپٹ کی رونق بڑھا رہی ہیں۔ 

فاتحین کے اعلان سے قبل ریڈ کارپٹ سجایا گیا۔ برطانوی اداکار بینیڈکٹ کمبر بیچ اور ان کی اہلیہ صوفی ہنٹر بھی تقریب میں شریک ہوئے۔