کراچی ، نیلوفر‘ کے منتظر لوگوں کی دلچسپ سرگرمیاں

کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمنٹے کے لئے تیار فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں کی گاڑیاں

ساحل پر مستعد انداز میں کھڑا ہوا لائف گارڈ

تین دوست نیلوفر کے انتظار میں۔ ان میں سے ایک دوست ارشد پشاور سے کراچی آئے ہیں

سمندر کا کنارہ اور سیلی سیلی سی ٹھنڈی ہوا میں بھٹے کھانے کا مزہ ہی کچھ اور ہے۔۔

کراچی میں بدھ کو دن بھر افق پر بادل چھائے رہے اور سورج بھی بادلوں کی اوٹ میں رہا۔

بدھ کو مین سی ویو ویران رہا ، ہر قسم کے ہوٹلز بھی بند اور پارکنگ بھی خالی پڑی رہی

قلانچیں بھرتی اور پتھروں سے سر ٹکراتی منہ زور لہریں

کراچی کے بزرگ شہری حنیف اپنی نواسی جویریہ کے ساتھ سی ویو پر سمندر کا نظارہ کررہے ہیں

تین لائف گارڈ۔ آصف، اسد اور بشیر احمد

سمندری طوفان کو قریب سے دیکھنے کے منتظر شہری، اشارہ ملتے ہی ساحل پر جانے کے لئے بے تاب ہیں

بے قابو لہروں کا ایک اور منظر

نیلوفر کنٹرول روم کی نشاندہی کرتا بینر اور عوام کو روکنے کے لئے رکھی گئی رکاوٹین

بے خوف لوگ ”نیلوفر“ کے انتظار میں آنکھیں بچھائے بیٹھے ہیں

نیلوفر‘ کے منتظر دیوانوں نے دن بھر سی ویو کے ارد گرد گزارا