صدر جو بائیڈن کیپٹل کمپلیکس میں حلف اٹھانے کے بعد وائٹ ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے خاتون اول جل بائیڈن کے ہمراہ وائٹ ہاؤس کے بلیو روم کی بالکونی میں آ کر تصاویر بھی بنوائیں۔
صدر بائیڈن اپنی اہلیہ کے ہمراہ بالکونی میں آ ئے تو میڈیا نمائندوں کی بڑی تعداد وائٹ ہاؤس کے باہر موجود تھی
صدر بائیڈن خاتون اول جل اور فیملی کے دیگر افراد کے ہمراہ لنکن میمیوریل پہنچے جہاں انہوں نے ابراہم لنکن کے مجسمے کے سامنے تصاویر بنوائیں
صدر بائیڈن لنکن میموریل میں منعقدہ سیلبریٹنگ امریکہ تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔
امریکہ کے 46ویں صدر نے اپنی خاندانی بائبل پر ہاتھ رکھ کر عہدے کا حلف اٹھایا۔ خاتون اول جل بائیڈن نے بائبل کو اٹھا رکھا ہے۔
کاملا ہیرس نے بھی اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ کاملا امریکہ کی نائب صدر بننے والی پہلی غیر سفید فام ہیں اور اس عہدے پر پہنچنے والی ایسی پہلی شخصیت ہیں جن کا خاندانی پس منظر جنوبی ایشیا سے تعلق رکھتا ہے۔
صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کاملا ہیرس حلف برداری کی تقریب میں شریک ہیں۔
گلوکارہ لیڈی گاگا نے اپنی مسحور کن آواز میں حلف برداری کی تقریب کے دوران امریکہ کا قومی ترانہ گایا۔
صدر بائیڈن خاتون اول جل بائیڈن کے ہمراہ ہیں جب کہ نائب صدر کاملا ہیرس اپنے شوہر ڈگلس ایمہوف کے ہمراہ پریڈ کا معائنہ کر رہے ہیں۔
حلف برداری کی تقریب کے اختتام پر وائٹ ہاؤس کے باہر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔
وائٹ ہاؤس کے باہر آتش بازی کا ایک منظر۔
واشنگٹن مونومینٹ کے مقام پر بھی شان دار آتش بازی کی گئی۔
صدر بائیڈن لنکن میموریل کے مقام پر منعقدہ تقریب 'سلبریٹنگ امریکہ' کے موقع پر خطاب کے لیے تیار ہو رہے ہیں۔
سلیبریٹنگ امریکہ تقریب میں صدر بائیڈن کے اہلِ خانہ نے بھی شرکت کی۔
صدر بائیڈن نے حلف برداری کی تقریب کے بعد اوول آفس میں اپنی صدارتی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں اور پہلے ہی روز انہوں نے 17 ایگزیکٹو آرڈرز بھی جاری کیے ہیں۔