پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت پر مسلح افراد کا حملہ

Your browser doesn’t support HTML5

کراچی میں اسٹاک ایکسچینج کی عمارت پر مسلح افراد کے حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے صورتِ حال پر قابو پا لیا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ چاروں حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا ہے اور حملہ آوروں سے برآمد ہونے والا اسلحہ اور گاڑی قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔