ہاتھوں سے محروم اسنوکر کا پاکستانی کھلاڑی

Your browser doesn’t support HTML5

پنجاب کے ایک قصبے سمندری سے تعلق رکھنے والے محمد اکرام پیدائشی طور پر دونوں ہاتھوں سے محروم ہیں لیکن اس کے باوجود وہ اسنوکر کے ماہر کھلاڑی ہیں۔ وہ اپنی ٹھوڑی سے اسنوکر کی گیندوں پر ضرب لگا کر اسنوکر ٹیبل پر اپنا کمال دکھاتے ہیں۔