کراچی میں بارش رحمت کے بجائے زحمت

کئی علاقوں میں لوگوں کو اپنی منزل مقصود پر پہنچنے کے لیے گھٹنوں گھٹنوں پانی میں چل کر جانا پڑتا ہے۔

اکثر نشیبی آبادیوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا جس سے لوگوں کو مشکلات کے ساتھ ساتھ مالی نقصانات کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔

شاہراہوں پر بارش کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک جام ہو گیا جسے سے منٹوں میں طے ہونے والے سفر پر مسافروں کو کئی گھنٹے صرف کرنے پڑے۔
 

اورنگی ٹاؤن اور سرجانی ٹاؤن میں پانی گھروں میں داخل ہوا تو مکین خود کو محفوظ رکھنے کے لیے چھتوں پر چڑھ گئے تاہم ان کی املاک کو نقصان پہنچا۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید بارشوں کی بھی پیش گوئی کی ہے۔

کراچی کی مرکزی شاہراہوں پر بارش کے پانی سے بہت سی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند ہو گئیں جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

بارش سے کراچی کی اہم ترین شاہراہ فیصل پر کئی مقامات پر ٹریفک جام ہو گیا، جس سے لوگوں کو آنے جانے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
 

لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک جام کی بڑی وجہ پانی کی نکاسی کے ناکافی انتظامات اور ان کی خستہ حالی ہے۔

گھروں میں  پانی داخل ہونے سے لوگوں کی روزہ مرہ کے استعمال کی چیزوں کو نقصان پہنچا اور اکثر تو دوبارہ استعمال کے قابل ہی نہیں رہیں۔

کراچی کے کئی علاقوں میں پانی کے نکاس کی کارروائیوں میں فوجی اہل کاروں نے مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کیا۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہر بارش کے بعد کراچی کو اسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن  اس مسئلے کے مستقل حل پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔