شام کے شہر القامشلی میں کار بم دھماکے کی وڈیو

Your browser doesn’t support HTML5

دھماکہ شمال مشرقی شام کے قریبی شہر القامشلی کی منیر حبیب سٹریٹ پرریسٹورنٹ کے قریب  ہوا ، جس سے  عمارتوں میں آگ لگ گئی ۔علاقے میں چھ ریسٹورنٹ ہیں۔ وائس آف امریکہ کی کرد سروس کے نمائندے زانا عمر، اس وقت دھماکے کے مقام کے قریب موجود تھے ۔
زانا عمر کہتے ہیں کہ ہم کھانا لینے ریسٹورنٹ گئے تھے، اور ابھی کار سے نکل کر کچھ دور ہی پہنچے تھے کہ قریب کھڑی ایک کار میں دھماکہ ہوا۔وہ کہتے ہیں کہ ان کی جان تو بچ گئی، لیکن ان کی کار اوراس میں موجود سامان تباہ ہو گیا ۔ زانا عمر کی بھیجی ہوئی سیل فون ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے کے بعد ارد گرد کی کاروں اور عمارت کو آگ لگ گئی ہے ۔اور عمارتوں سے دھواں اٹھ رہا ہے ۔ القامشلی شمال مشرقی شام میں ترکی کی سرحد کے قریب واقع ہے۔ اس کے ساتھ ترکی کے شہر نصیبن کی سرحدیں ملتی ہیں ۔ یہاں سے عراق کی سرحد بھی قریب ہے۔