افغانستان: صحافی خواتین کی تشویش کیوں بڑھتی جا رہی ہے؟

Your browser doesn’t support HTML5

اقوامِ متحدہ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق 2018 سے اب تک افغانستان میں میڈیا سے وابستہ 30 سے زائد افراد کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ حال ہی میں جلال آباد میں تین خواتین صحافیوں کو قتل کیا گیا جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی۔ واقعے کے بعد میڈیا سے منسلک خواتین اپنے تحفظ کے حوالے سے پریشان اور تشویش کا شکار ہیں۔