افغان نیشنل باکسر پشاور میں سبزیاں بیچنے پر مجبور
Your browser doesn’t support HTML5
پاکستان کے شہر پشاور میں برسوں سے مقیم 22 سالہ افغان باکسر سلیم خان اپنے خاندان کی کفالت کے لیے سبزیاں بیچنے پر مجبور ہیں۔ افغانستان کے صوبے ننگرہار سے تعلق رکھنے والے سلیم نو بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے چکے ہیں لیکن انہیں مزید آگے بڑھنے کے لیے اسپانسر شپ کی ضرورت ہے۔ ان کے بقول اگر ان کی سرپرستی نہ کی گئی توغربت کے سبب وہ پیچھے رہ جائیں گے۔ مزید تفصیل اس رپورٹ میں۔