'پاکستان طالبان پر اپنا اثر و رُسوخ استعمال کرے'
Your browser doesn’t support HTML5
افغانستان کی اعلیٰ قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستانی قیادت سے کہا ہے کہ وہ افغان امن عمل کے لیے طالبان پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔ وائس آف امریکہ کی عائشہ تنظیم کو دیے گئے انٹرویو میں عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ پاکستان کے افغان امن عمل میں کردار کے بعد یہ ضروری تھا کہ پاکستان کا دورہ کیا جائے۔