اسرائیل، حماس لڑائی: دنیا بھر میں احتجاج
ان مظاہروں میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
امریکی ریاست مشی گن میں سیکڑوں افراد ریلی میں شریک ہوئے اور فلسطینیوں کے حق میں نعرے کیے۔ اس دوران انہوں نے فلسطینی پرچم بھی تھامے ہوئے تھے۔
پاکستان کے شہر لاہور میں بھی بدھ کو فلسطین کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔
جرمنی میں اسرائیل کی حامی خواتین سڑکوں پر احتجاج کرتی نظر آئیں۔
پاکستان کے شہر کراچی میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے مظاہرے میں شرکت کی۔
اسلام آباد میں بھی فلسطین کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔
بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں نوجوان فلسطین کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے یورپین کمیشن کے باہر جمع ہوئے۔
آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں اسرائیل کے حق میں ریلی نکالی گئی۔
اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ بھی اسرائیل کے سفارتخانے کے باہر احتجاج میں فلسطین کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔
کچھ ممالک میں اسرائیل کے حق میں بھی مظاہرہ کیا گیا۔
برطانیہ میں بھی فلسطین کے حق میں ہونے والے احتجاج میں فیکٹری ملازمین بھی شریک ہوئے اور فلسطینی پرچم تھام کر اظہار یکجہتی کیا۔
ناروے ک دارالحکومت میں پارلیمنٹ کے عمارت کے باہر سیکڑوں شہریوں نے احتجاج میں حصہ لیا۔
دنیا بھر کے مختلف ممالک میں مظاہروں کا سلسلہ چند روز سے جاری ہے۔
تاریخی شہر یروشلم میں لوگ لڑائی کے خاتمے کے لیے اکٹھے ہوئے اور تشدد ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
چلی میں سڑکوں پر نوجوان اسرائیلی پرچم لیے گھومتے نظر آئے۔
امریکی شہر نیو یارک میں مظاہرہ کرنے والوں نے 'فری فلسطین' کے نعرے لگائے۔
شمالی اسرائیل کے عرب اکثریتی شہر میں بھی لوگ فلسطینی پرچم تھامے احتجاج کرتے رہے۔
مختلف مظاہروں میں لوگ فلسطین کے پرچم تھامے نظر آئے۔
ایران کے دارالحکومت تہران میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہونے والے مارچ میں لوگوں نے اسرائیل مخالف نعرے لگائے۔