تصاویر: کوئٹہ میں پولنگ اسٹیشن کے باہر دھماکہ
دھماکہ تعمیرِ نو اسکول میں واقع پولنگ اسٹیشن کے باہر قائم سیاسی جماعتوں کے کیمپوں میں ہوا جس میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔
سیکورٹی فورسز کے اہلکار کوئٹہ کے پولنگ اسٹیشن کے باہر دھماکے کی جگہ پر موجود ہیں۔
موٹر سائیکل پر سوار ایک خودکش حملہ آور نے سیاسی جماعتوں کے کیمپوں کے سامنے پولیس کے قافلے میں شامل پہلی گاڑی کے ساتھ اپنی موٹر سائیکل ٹکرائی اور اپنے جسم کے ساتھ بندھے بارودی مواد میں زوردار دھماکہ کیا۔
دھماکہ کی جگہ شہر سے دور ہونے کے باعث زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے میں کافی وقت لگا اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا گیا۔ دھماکے کے بعد پولیس، ایف سی اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام موقع پر پہنچے اور وہاں سے شواہد جمع کیے اور عینی شاہدین سے معلومات حاصل کیں۔
دھماکے سے پولیس کے ایک انسپکٹر اور چار اہلکاروں سمیت 31 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔
دھماکے کے زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے جہاں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔