دھرنا ، کاروائی ، اور مزید ’دھرنا‘ ۔ آئندہ کیا ہوگا؟ رپورٹ شہناز عزیز مسلم لیگ نون کے راہنما ظفر علی شاہ کہتے ہیں ’ میر ذاتی خیال ہے کہ متعلقہ شخص ، جو ایک وفاقی وزیر ہے ، شائد سبکدوش ہو جائے ۔‘ دھرنے اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر اتوار کو وائس آف سے گفگتگوکرتے ہوئے ، مسلم لیگ نون کے راہنما اور نائب صدرظفر علی شاہ نے کہا کہ ناموس رسالت کا مسئلہ بہت ہی حساس ہے اس لیے حکومت اس پر کوئی اقدام کرنے کی جرات نہیں کر رہی تھی ۔بقول ان کے ’اسے ڈر تھا کہ کوئی تشدد یا ’مس ہیپپ ‘ہو گیا تو معاملہ اس کے گلے پڑ جائے گا۔‘ انہوں نے کہا کہ آپ نے دیکھا کہ کل وہی بات ہوئی جب انہوں نے دھرنا ختم کر نے کی کو شش کی ۔ اس سوال کے جواب میں کہ اگلا قدم کیا ہوگا؟ ظفر علی شاہ نے کہا ’ میر ذاتی خیال ہے کہ متعلقہ شخص ، جو ایک وفاقی وزیر ہے ، شائد سبکدوش ہو جائے ۔‘ بظاہر یہ اشارہ وفاقی وزیر قانون ، زاہد حامد کی جانب لگتا ہے ۔ اسی بارے میں ، وی۔اے۔او سے بات کرتے ہو ئے جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ جماعت اسلامی اور دیگر دینی جماعتیں ، اصولی طور پر اس دھرنے کے پی
Your browser doesn’t support HTML5
Urdu report/ Shahnaz Aziz