حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں خرطوم سے شورش زدہ علاقے دارفر فوجی اور حربی آلات بھیجے جارہے تھے۔
سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے مضافات میں اتوار کے روز ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس سے اس میں سوار 13 فوجی ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔
سوڈان کے سرکاری میڈیا کے مطابق فوج کے ایک ترجمان السوارمی خالد کا کہناہے کہ ایک دیہی علاقے میں انتونوف12 ٹرانسپورٹ طیارہ گرنے سے پہلے کپتان نے انجن میں خرابی کی اطلاع دی تھی۔
ترجمان نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں خرطوم سے شورش زدہ علاقے دارفر فوجی اور حربی آلات بھیجے جارہے تھے۔
حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔
سوڈان کی سرکاری افواج 2003 سے دارفر کے علاقے میں شورش کچلنے کی کوششیں کررہی ہیں۔