پاکستان میں غیر جانبدار صحافت اب مشکل ہوگئی ہے، یہ کہنا ہے سنیئر صحافی اور اینکر پرسن ضرار کھوڑو کا وہ کہتے ہیں کہ اب بھی کچھ لوگ ہیں جو صحافت میں غیر جانبدار رہنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن بعض چینلز کی نشریات دیکھ کر آپ سوچتے ہیں کہ ان کے لوگو کی جگہ کسی سیاسی پارٹی کا جھنڈا لگ جائے۔