واشنگٹن —
یو ایس پاک فاؤنڈیشن امریکہ میں پاکستانی نژاد امریکیوں کا وہ فلاحی ادارہ ہے جو
پاکستانی امریکی نوجوانوں کو امریکہ کے قومی دھارے میں شامل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
ادارہ مختلف پروگراموں کے ذریعے پاکستانی امریکی نوجوانوں کو امریکہ کی فلاح و بہبود اور ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور مستقبل میں اپنی کمیونٹی کی بہتر نمائندگی کے قابل بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔
اسی کوشش کی ایک مثال چوتھی سالانہ یوتھ لیڈرشپ کانفرنس تھی۔ یہ کانفرنس پچھلے تین سال سے لگاتار واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہو رہی ہے اور اس سال کی کانفرنس میں پورے امریکہ سے 35 پاکستانی امریکی طلبا نے شرکت کی۔ کانفرنس کا موضوع تھاShaping the Future۔
’یو ایس پاک فاؤنڈیشن‘ میری لینڈ کے چیپٹر کے رکن اور کانفرنس کے منتظم، عرفان ملک نے ’وائس آف امریکہ‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی شہری ہونے کی حیثیت سے ان تمام نوجوانوں کے لیے قائدانہ مہارتیں سیکھنے کا یہ ایک بہترین موقع تھا، کیونکہ ان طلبا کی ملاقات کانگریس اور مختلف کاروباری، فلاحی اور تعلیمی اداروں کے نمائندوں سے ہوئیں۔
مختلف گروپ ایکٹیوٹیز کے ذریعے شرکا نے ٹیم ورک، اعتماد اور مسائل کے حل کے لیے اتفاق رائے پیدا کرنے کی طریقے سیکھے اور نوجوان قائدین کے طور پر انہوں نے مختلف موضوعات پر اپنے خیالات کاا ظہار بھی کیا۔
’وائس آف امریکہ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے، یوسف محمود، شبنم، شانزہ اور ندا کا کہنا تھا کہ اس کانفرنس کے ذریعے انہوں نے مختلف امریکی ریاستوں سے آئے ہوئے طلبا سے نیٹ ورکنگ کی اور انھیں ایک دوسرے کو جاننے کا موقع بھی ملا۔
کمیونٹی سروس کی اہمیت کو سمجھنے کے لئے یو ایس پاک فاؤنڈیشن نے تمام طلبا کو واشنگٹن میں قائم ایک خیراتی ادارے، سالویشن آرمی کے منشیات سے بحالی کے مرکز کا دورہ کرایا۔ طلبا نے مرکز میں ایک خوبصورت اور خوشگوار ماحول پیدا کرنے کے لیے پھول اور سبزیاں اگائیں اور سالویشن آرمی کے عملے کے ساتھ مل کر واشنگٹن ڈی سی کے بے گھر بچوں کے لیے 120 فوڈ باکسز بھی تیار کیے۔
ان کی باقی سر گرمیوں میں تین ورکشاپس شامل تھیں، جن میں طلبا کو انٹرن شپس اور ملازمتوں کے لیے موثر درخواستیں تحریر کرنے کے طریقے سکھائے گئے اور امریکی کالجوں میں داخلے کے طریقوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔
کانفرنس کے دوران، طلبا کو امریکہ میں پاکستانی سفارت خانے کا دورہ بھی کرایا گیا اور ان کو واشنگٹن کے اہم تاریخی اور تفریحی مقامات بھی دکھائے گئے۔
اور اس طرح، یو ایس ۔پاک فاؤنڈیشن کی یہ سالانہ یوتھ لیڈرشپ کانفرنس اپنے اختتام کو پہنچی۔