کرونا وائرس کا گڑھ تصور کیے جانے والے چین کے وسطی شہر ووہان میں بدھ کی صبح 76 روز بعد لاک ڈاؤن مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ کرونا وائرس نے اس شہر کو 'زخمی' کر دیا تھا مگر اب یہ شہر پھر سے مسکرانے لگا ہے۔
ووہان میں دوبارہ چہل پہل، گویا کچھ ہوا ہی نہیں

1
چینی صنعت کی ترقی کے حوالے سے ووہان اپنی ایک الگ پہچان رکھتا ہے۔ بدھ کو لاک ڈاؤن کے مکمل خاتمے کے بعد صنعتی کارکن اپنے اپنے کاموں پر لوٹ آئے ہیں۔ کاریں بنانے والی فیکٹریاں بھی اسی شہر میں واقع ہیں۔ یہ فیکٹریاں بھی کھل گئی ہیں اور کاروں کی پروڈکشن شروع ہو گئی ہے۔

2
ووہان میں کاریں بنانے والی کمپنی 'ہنڈا' میں بڑے پیمانے پر ملازمیں کام کرتے ہیں۔ بدھ کو انہوں نے پہلے کی طرح اپنا کام شروع کیا اور معمول کے مطابق فیکٹری میں پہلے کی طرح سب نے اکھٹے مل کر کھانا کھانا۔

3
ووہان شہر میں دکانیں کھل گئی ہیں۔ روبوٹ شوز ہونے لگے ہیں اور معمول کی خریداری جاری ہے۔ آہستہ آہستہ لوگ معمول کے کاموں کی طرف آتے جارہے ہیں تاہم بعض لوگ اب بھی خوف زدہ ہیں اور سپر مارکیٹس میں جانے سے کترا رہے ہیں۔

4
ووہان میں حالات رفتہ رفتہ معمول پر آتے جا رہے ہیں۔ شہریوں نے اطمینان کا سانس لیا ہے۔ لوگوں نے ایک شہر سے دوسرے شہر کا سفر بھی شروع کر دیا ہے۔