بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں اتوار سے جاری پرتشدد ہنگاموں میں شدت آ گئی ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے اور عبادت گاہوں پر حملوں کے بعد ہندو اکثریتی علاقوں میں مقیم مسلمان گھرانوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔
نئی دہلی میں فسادات اور عبادت گاہوں پر حملے

9
نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے شہر کی صورتِ حال کو سنگین قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر کوششوں کے باوجود پولیس صورتِ حال کو قابو کرنے میں ناکام رہی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر کرفیو نافذ کرتے ہوئے فوج طلب کی جانی چاہیے۔

10
دہلی کے شمالی مسلم اکثریتی علاقوں میں صورتِ حال بدستور کشیدہ ہے جہاں پولیس اور نیم فوجی دستے تعینات ہیں۔

11
شورش زدہ علاقوں میں پہلے دفعہ 144 نافذ ہے اور کسی بھی بڑے اجتماع پر پابندی ہے۔ تاہم دہلی پولیس نے کرفیو کے نفاذ کی تردید کی ہے۔

12
دہلی حکومت نے تمام نجی اسکولوں کو بند رکھنے کا بھی حکم جاری کیا ہے۔ کشیدہ صورتِ حال کے پیش نظر بدھ کو ہونے والے میٹرک اور انٹر کے تمام پرچے ملتوی کر دیے گئے ہیں۔