چین کے شہر ووہان سے دنیا کے 2 درجن ممالک تک پھیلنے والے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مختلف ممالک اپنے تئیں کوششیں کر رہے ہیں۔ وائرس سے بچاؤ کے لیے مختلف اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے دنیا بھر میں اقدامات

9
پیرس کا ایفل ٹاور ہو یا کوئی اور سیاحتی مقام، اس کی سیر کے لیے آنے والے سیاح حفاظتی ماسک سے اپنے چہرے ڈھانپے نظر آ رہے ہیں۔

10
عراق کے مختلف ایئرپورٹس پر اترنے والے مسافروں کے طبی معائنے کے لیے وزارت صحت نے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ ہر مسافر کا مخصوص آلات سے باڈی ٹمپریچر چیک کیا جا رہا ہے۔

11
متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کا کیس سامنے آنے کے بعد تمام فضائی مسافروں نے حفاظتی ماسک پہن لیے ہیں۔ عرب امارات کی وزارت صحت ملک میں کرونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق کر چکی ہے۔

12
نیپال میں بچوں کے اسکولوں میں بھی ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ وہاں بھی کرونا وائرس کا ایک کیس رپورٹ ہو چکا ہے۔