جنوبی ایشیا کے دیگر علاقوں کی طرح بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی بھی اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہے اور انسانوں کے علاوہ جانور بھی اس شدید سے متاثر ہو رہے ہیں۔ دہلی میں نہ صرف شہری سردی سے بچاؤ کے لیے گرم ملبوسات کا استعمال کر رہے ہیں بلکہ اپنے مویشیوں کو بھی موسم کی شدت سے بچانے کے لیے گرم کپڑوں سے ڈھانپ رہے ہیں۔