امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کی تقریبِ حلف برداری کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہے۔ جو بائیڈن بدھ کو ملک کے 46 ویں صدر کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ وائٹ ہاؤس اور اس کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
جو بائیڈن کی تقریبِ حلف برداری کی تیاریاں

1
نیشنل پارک سروس کا ایک کارکن وائٹ ہاؤس میں لان کی صاف صفائی میں مصروف ہے۔

2
وائٹ ہاؤس سے متصل پارک میں تقریب کی تیاریاں کی جارہی ہیں جہاں نومنتخب صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کاملا ہیرس اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔

3
لافےاٹ پارک میں صدارتی تقریب کے سلسلے میں امریکی پرچم نصب کیے جا رہے ہیں۔

4
تقریبِ حلف برداری کے لیے سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ امریکی بحریہ کا فوجی اہلکار وائٹ ہاؤس کے ویسٹ ونگ کے باہر پہرہ دے رہا ہے۔