وہیل مچھلی کے گوشت کے پکوان جاپانی ثقافت کا اہم حصہ جزو ہیں۔ دنیا میں وہیل مچھلیوں کے شکار پر 1986ء سے پابندی عائد ہے لیکن جاپان پھر بھی ہر سال سیکڑوں وہیل مچھلیاں شکار کرتا ہے جن کا گوشت مختلف تہواروں کے مخصوص پکوانوں میں استعمال ہوتا ہے۔
جاپان میں وہیل مچھلی کے گوشت کی مقبولیت

10
مختلف ممالک، ماحولیات کے تحفظ کے لیے سرگرم تنظیمیں اور ماہرینِ حیاتیات جاپان میں وہیلنگ کے شکار کے کڑے ناقد رہے ہیں اور اس پر پابندی کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔

11
لیکن جاپان کا مؤقف ہے کہ وہیل مچھلیوں کا سالانہ شکار سمندری حیاتیات اور ماحول پر زیادہ اثر انداز نہیں ہوتا۔

12
جاپانی حکام کے بقول وہیل مچھلیوں کے شکار سے ان کی عمر، بناوٹ، جنسی افعال اور ان میں حمل وغیرہ کی شرح معلوم کرنے کا موقع ملتا ہے۔

13
لیکن وہ اس حقیقت کو بھی نہیں چھپاتے کہ وہیل مچھلیوں کے شکار کے بعد ان کا گوشت تجارتی بنیادوں پر فروخت کردیا جاتا ہے۔