وینزویلا کے صدر نکولس مدورو کے درجنوں مسلح حامیوں کے پارلیمان پر حملے میں حزب ِ اختلاف کے کئی ارکان سمیت کم از کم 15 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ واقعہ بدھ کو اس وقت پیش آیا جب وینزویلا کے یومِ آزادی کے سلسلے میں دارالحکومت کاراکاس میں قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس جاری تھا۔
وینزویلا کی پارلیمان پر صدر کے حامیوں کا حملہ

9
حملہ ایسے وقت کیا گیا جب اسمبلی میں وینزویلا کے یومِ آزادی کی مناسبت سے خصوصی اجلاس جاری تھا

10
یومِ آزادی کے موقع پر دارالحکومت کاراکاس میں پریڈ منعقد ہوئی جس میں صدر نکولس مدورو بھی شریک تھے

11
صدر مدورو نے کہا ہے کہ انہیں اسمبلی میں ہونے والے واقعے پر حیرت ہے اور وہ اس کی تحقیقات کرائیں گے