رسائی کے لنکس

امریکی و صومالی افواج کی الشباب کے خلاف مشترکہ کارروائی


صومالی فوجی
صومالی فوجی

حکومت صومالیہ الشباب سے اُس وقت سے نبرد آزما ہے، جب سنہ 2006 میں القاعدہ سے وابستہ یہ شدت پسند گروپ تشکیل پایا۔ امریکہ نے سنہ 2008 میں الشباب کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا، اور اس گروپ سے لڑنے کے لیے صومالیہ کی حکومت کو مالی اور فوجی حمایت فراہم کی ہے۔

امریکہ اور صومالیہ کی خصوصی افواج نے منگل کی علی الصبح الشباب کے شدت پسند گروپ کے اڈے پر مشترکہ کارروائی کی، جس دوران شدت پسندوں کی نامعلوم تعداد یا تو ہلاک ہوگئی یا پھر اُسے پکڑلیا گیا۔

صومالی سکیورٹی اہل کار، محمد نور گباؤ نے ’وائس آف امریکہ‘ کی صومالی سروس کو بتایا کہ الشباب کے اہل کاروں کو ہدف بنانے کی اِس کارروائی میں امریکی افواج نے سرکردہ کردار ادا کیا۔

موغادیشو سے تقریباً 100 کلومیٹر جنوب مغرب میں توراتورو دیہات کے مکینوں نے بتایا ہے کہ گاؤں کے مضافات میں ہیلی کاپٹر سے فوجی اترے اور چل کر یہ کارروائی کی۔

گباؤ نے بتایا کہ یہ کارروائی دو گھنٹے تک جاری رہی ،جس میں فوج کو کسی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ اُنھوں نے چھاپے کے اہداف ظاہر نہیں کیے یا یہ کہ کتنے شدت پسند ہلاک ہوئے یا اُنھیں حراست میں لیا گیا۔

امریکی اہل کار نے اس بات کی تصدیق کی کہ مشترکہ کارروائی کی گئی، لیکن امریکہ فواج کے کردار کے بارے میٕں کوئی تفصیل نہیں بتائی یا لڑائی میں پہنچنے والے نقصان کی تفصیل نہیں بتائی۔

الشباب نے کہا ہے کہ یہ حملہ تقریباً 10 امریکی فوجیوں کی مدد سے کیا گیا اور یہ کہ اُن کے لڑاکوں نے اُسے ناکام بنا دیا۔ اُس نے بتایا کہ فوجوں نے گاؤں کی ایک عمر رسیدہ خاتون کو زخمی کیا۔ آج صبح مکینوں نے بتایا کہ شدت پسندوں نے گاؤں میں ٹیلی فون کا نیٹ ورک بند کردیا اور سب کو حکم دیا کہ وہ گھروں کے اندر رہیں۔

امریکہ نے حکومتِ صومالیہ کے کمانڈو دستے کو تربیت فراہم کی ہے، جسے ’دناب‘ یا ’آسمانی بجلی‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ دستے میں تقریباً 500 فوجی شامل ہیں جو خصوصی کارروائیوں میں مہارت رکھتے ہیں۔

مارچ میں آدھیجل کے قریبی قصبے میں امریکہ اور صومالیہ کی اسی قسم کی ایک مشترکہ کارروائی عمل میں لائی گئی تھی۔ پینٹاگان نے بتایا کہ امریکہ نے اس کارروائی میں محض ایک معاون کا کردار ادا کیا۔

حکومت صومالیہ الشباب سے اُس وقت سے نبرد آزما ہے، جب سنہ 2006 میں القاعدہ سے وابستہ یہ شدت پسند گروپ تشکیل پایا۔ امریکہ نے سنہ 2008 میں الشباب کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا، اور اس گروپ سے لڑنے کے لیے صومالیہ کی حکومت کو مالی اور فوجی حمایت فراہم کی ہے۔

XS
SM
MD
LG