رسائی کے لنکس

جو بائیڈن کا اپنی کابینہ کے لیے ناموں کا اعلان


جو بائیڈن کا اپنی کابینہ کے لیے ناموں کا اعلان
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:58 0:00

امریکی صدارتی انتخابات کے بعد سے اب تک صدر ٹرمپ نے اپنی شکست تسلیم نہیں کی ہے۔ لیکن اب انہوں نے متعلقہ اداروں کو انتقالِ اقتدار کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ نو منتخب صدر جو بائیڈن نے اپنی کابینہ کی تشکیل کے لیے کچھ اہم ناموں کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات جانتے ہیں وائس آف امریکہ کے ندیم یعقوب سے۔


امریکہ میں انتقالِ اقتدار کا عمل
نو منتخب صدر جو بائیڈن کا اپنی کابینہ کے لیے ناموں کا اعلان
جو بائیڈن کا اپنی کابینہ کے لیے ناموں کا اعلان

ORIGINAL INTRO
امریکی صدارتی انتخابات کے بعد سے ابھی تک صدر ٹرمپ نے اپنی شکست تسلیم نہیں کی ہے۔ لیکن اب انہوں نے متعلقہ اداروں کو انتقالِ اقتدار کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔۔صدر ٹرمپ نے امریکی حکومت کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے جنرل سروسز ایڈمنسٹریشن یعنی جی ایس اے کو انتقالِ اقتدار کی تیاری شروع کرنے کی ہدایت کی ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ انہوں نے مزاحمت جاری رکھنے کا اعادہ بھی کیا ہے۔اسکے علاوہ جنرل سروسز ایڈمنسٹریشن نے بھی تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں جو بائیڈن کی کامیابی تسلیم کر لی ہے۔۔حکام کا کہنا ہے کہ جی ایس اے کی ایڈمنسٹریٹر ایمیلی مرفی نے بائیڈن کی کامیابی تسلیم کرنے کا فیصلہ بظاہر ان ریاستوں کے ووٹس چیلنج کرنے کی صدر ٹرمپ کی کوششوں کی ناکامی کے بعد کیا ہے جہاں دونوں امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ تھا۔ ریاست مشی گن کے الیکشن حکام نے پیر کو ہی انتخاب میں جو بائیڈن کو باضابطہ طور پر فاتح قرار دیا ہے۔ مشی گن ان ریاستوں میں سے ہے جہاں صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم نے دھاندلی کے الزامات عائد کیے تھے۔ دوسری جانب نو منتخب صدر جو بائڈن نے اپنی کابینہ کی تشکیل کے لئے کچھ اہم ناموں کا اعلان کیا ہے۔ اس بارے میں تفصیل دے ارہے ہیں ندیم یعقوب
XS
SM
MD
LG