امریکہ میں اتوار کو 245 واں یومِ آزادی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا اور اس سلسلے میں دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل مال کے قریب شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جسے سیکڑوں لوگوں نے دیکھا اور امریکی پرچم کے ساتھ یومِ آزادی کا جشن منایا۔ امریکہ کے صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن نے نیشنل مال کے قریب سالانہ آتش بازی کو دیکھنے اور تقریب میں شرکت کے لیے کرونا وائرس کے خلاف نبرد آزما ہونے والے صحت کے عملے اور فوجی خاندانوں کو بھی مدعو کیا تھا۔ اس سال یومِ آزادی کی خاص بات یہ رہی کہ کرونا وائرس کی پابندیوں میں نرمی کے بعد کئی خاندانوں کو دوبارہ ساتھ ملنے کا موقع ملا اور عوام نے قدرِ بہتر ماحول میں جشنِ آزادی منایا۔ جو بائیڈن نے امریکہ کے صدر بننے کے بعد پہلی مرتبہ ایک بڑی تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہم مہلک وائرس سے آزادی حاصل کرنے کے بہت قریب ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ دوبارہ سے ایک ساتھ ہو رہا ہے۔ امریکہ میں یومِ آزادی کس طرح منایا گیا دیکھیے ان تصاویر میں۔
امریکہ کے 245 ویں یومِ آزادی کا جشن

1
ہر سال واشنگٹن ڈی سی کے نیشنل مال پر لوگوں کا ہجوم یومِ آزادی کی تقریبات دیکھنے کے لیے امڈ آتا ہے۔

2
کرونا پابندیوں میں نرمی کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد یومِ آزادی کی تقریبات میں شریک ہوئی۔

3
بچے ہوں یا بڑے سب ملک سے محبت کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔ نیو یارک میں ایک بچی ملک کا پرچم اٹھائے یوم آزادی منا رہی ہے۔

4
واشنگٹن ڈی سی میں شاندار آتش بازی سے آسمان جگمگا اٹھا۔